Your Cart
Spend £50.00 to qualify for a Free Delivery
You are on the UK website
Due to the winter vacation, it might take longer than usual to process your order.
قارئین کرام! ہمیں اپنی عظمت رفتہ کے حصول اور تنزل و ادبار کی اتھاہ گہرائیوں سے نکلنے کے لیے قرون اولی کی تاریخ کو حرزجاں بنانے کی ضرورت ہے۔ اس دور کی تمام اصلاحات اور مہمات ہمارے دل و دماغ پر نقش ہونے چاہیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر دارالسلام نے مختلف زبانوں میں سیرت کے موضوع پر درجنوں کتابیں شائع کی ہیں۔
اب ہم اسی سنہری سلسلے کی ایک اہم کڑی "سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ" شائع کر رہے ہیں۔ایک ایسی متوازن کتاب کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس میں اہل بیت کا مقام ومرتبہ بھی بیان کیا گیا ہو کیونکہ اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا بنیادی عنصر ہے۔
زیر نظر کتاب میں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی مبارک زندگی کی مکمل سوانح اور آپ کی سیرت انتہائی احسن انداز میں بیان کی گئی ہے۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے عہد خلافت میں،تاریخ کے اس نازک دور میں کچھ نا خوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔مشاجرات صحابہ پر لکھنا ایک تنے ہوئے رسے پر چلنے کے مترادف ہے جس میں زبردست توازن کے ساتھ ایک ایک قدم سنبھل کر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کتاب کے مایہ ناز مؤلف اس امتحاں میں بھی سرخرو ٹھہرے ہیں۔
No reviews found
Arch 34, Water Street, Birmingham, West Midlands, B3 1HL, United Kingdom
© 2024 Darussalam Publishers, All Rights Reserved.